سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کو سزائے موت

سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کو سزائے موت

دونوں پاکستانی شہریوں کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا
سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کو سزائے موت

ویب ڈیسک

|

22 Dec 2025

سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں دو پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

 سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ملزمان کو مختلف حصوں میں منشیات چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ہیروئن اور دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیا برآمد ہوئیں، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

 مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے دونوں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی۔

وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالت کی جانب سے اپیل مسترد ہونے کے بعد شاہی حکم نامہ جاری کیا گیا اور مکہ مکرمہ میں سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے، اور جو بھی شخص ایسے جرائم میں ملوث پایا گیا اسے قانون کے مطابق سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے ایک بار پھر عوام کو خبردار کیا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا اس سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!