سعودی عرب میں مریضوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر شیئر کرنے والے ڈاکٹرز گرفتار
ویب ڈیسک
|
11 Nov 2024
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والے ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے مقامی اخبار کے بعد وزارت صحت نے سوشل میڈیا پر مریضوں کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والے ڈاکٹرز اور پریکشنرز کی نشاندہی کے بعد انہیں ریاض، جازان اور تبوک سے گرفتار کرلیا ہے۔
اخبار نے یہ خبر نہیں دی کہ کتنے ڈاکٹر اور طبی عملے کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ایس او پیز کے تحت ڈاکٹرز اور طبی عملے پر پابندی ہے کہ وہ مریضوں کے کچھ مخصوص کردہ حصوں کی تصاویر نہیں لے سکتے، البتہ مخصوص معاملات جیسے سائنسی تحقیق یا علاج کے حوالے سے جانکاری کیلیے تصاویر و ویڈیوز بنائی جاسکتی ہیں۔
اطلاع ہے کہ مذکورہ افراد کو خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور اُن کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق انسداد سائبر کرائم قانون کی سزاؤں میں عوامی اقدار اور اخلاقیات کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی چیز تیار کرنے پر پانچ سال تک قید اور 30 لاکھ ریال تک کا جرمانہ شامل ہے۔
Comments
0 comment