22 hours ago
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
سعودی عرب کے شاہی ایوان کے عہدیدار نے ممکنہ تاریخ بتادی
ویب ڈیسک
|
4 Feb 2025
خلیجی ملک سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علما بورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے بتایا کہ چاند کے حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ ہفتہ یکم مارچ کو ممکن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس حساب سے رواں سال بار رمضان 29 دن کا ہوگا جبکہ عید الفطر 30 مارچ کو متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جمعہ 29 رجب کی رات 3 بج کر 44 منٹ پر رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی اور سورج غروب ہونے کے بعد یہ آدھے گھنٹے سے زائد آسمان پر باآسانی نظر آئے گا۔
Comments
0 comment