سعودی عرب میں شدید گرمی، حج کا خطبہ اور نمازیں مختصر کرنے کا حکم جاری
Webdesk
|
7 Jun 2024
مکہ مکرمہ : سخت گرم میں رحمن کے مہمانوں اور مطاف کے صحن، چھت اور صحنوں میں نماز پڑھنے والوں کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے صدر مذہبے امور نے حرمین کے آئمہ اور خطبا کو موسم حج میں جمعہ کے خطبہ اور نماز کو مختصر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے آئمہ حرمین کو مزید ہدایت کی کہ حرمین شریفین میں حج سیزن کے باعث لاکھوں فرزندان اسلام پہنچ چکے ہیں۔
ایسے میں نماز جمعہ کے لیے حرمین کے صحنوں اورچھت پرجگہ ملتی ہے جبکہ ان دنوں موسم شدید گرم ہے، جس کے باعث عازمین حج کو مشکلات کا سامنا پڑتا ہے۔ لہٰذا انسانی جانوں کی حفاظت کی خاطر اس اقدام پرعمل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کا طویل خطبہ دینے سے اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ لوگ ان باتوں کو یاد نہ رکھ سکیں جنہیں خطبے میں بیان کیا گیا ہو جبکہ خطبہ مختصر ہونے کی صورت میں اسے یاد رکھنا آسان ہوتا ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر السدیس نے حرمین شریفین کے اماموں کو ہدایت کی تھی کہ وہ حج موسم کے دوران اذان اور اقامت کے درمیان کے وقفے کو کم کریں اور نماز جلد ختم کرنے کا اہتمام کریں تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
Comments
0 comment