سعودی فضائی کمپنی ناس بہترین لو بجٹ ایئرلائن قرار

سعودی فضائی کمپنی ناس بہترین لو بجٹ ایئرلائن قرار

انٹرنیشنل ٹریکس آرگنائزیش نے فلائی ناس کو دنیا کی 3 سب سے کم لاگت والی ایئرلائز میں شمار کیا ہے۔
سعودی فضائی کمپنی ناس بہترین لو بجٹ ایئرلائن قرار

Webdesk

|

25 Jun 2024

لندن: سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس کو انٹرنیشنل ٹریکس آرگنائزیش نے مسلسل ساتویں بار مشرق وسطی کی بہترین لو بجٹ ایئرلائن قرار دیا ہے۔

 عرب ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل ٹریکس آرگنائزیش نے فلائی ناس کو دنیا کی 3 سب سے کم لاگت والی ایئرلائز میں شمار کیا ہے۔

 فلائی ناس کے سی ای او بندر المھنا نے لندن میں سکائی ٹریکس ایوارڈز 2024 کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور اعزاز حاصل کیا۔

 سکائی ٹریکس ایوارڈ کے مطابق لوبجٹ ایوی ایشن سیکٹر میں فلائی ناس کا اپنی پوزیشن کو مستحکم رکھنا سعودی عرب کے لئے ایک کامیابی ہے۔

فلائی ناس کے سی ای او نے کہا کہ سعودی عرب مختلف شعبوں خاص طور پر ٹریول، ٹورازم اور ایوی ایشن میں دنیا کے ممالک میں سب سے آگے ہے ،ان شعبوں پر سعودی وژن 2030 کے مطابق توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے اس کامیابی کو مسافروں کے اعتماد، ٹیم کی لگن اور سعودی قیادت کی طرف سے ملنے والی حوصلہ افزائی سے منسوب کیا جو تمام سعودی کمپنیوں کوحکومت کی طرف سے حاصل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!