سڈنی حملہ، شوٹر کا تعلق حیدرآباد سے تھا، بھارتی پولیس کی تصدیق

سڈنی حملہ، شوٹر کا تعلق حیدرآباد سے تھا، بھارتی پولیس کی تصدیق

بھارتی پولیس کے مطابق ساجد اکرم نے یورپی خاتون مس وینیرا گروسو سے شادی کی
سڈنی حملہ، شوٹر کا تعلق حیدرآباد سے تھا، بھارتی پولیس کی تصدیق

Webdesk

|

16 Dec 2025

 نیو دہلی: بھارتی پولیس کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ سڈنی کے ساحل میں دہشت گردی کے واقعے کے مجرم کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھااور والدین سے ملاقات کے لیے متعدد مرتبہ بھارت بھی آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل شیوادھر ریڈی کی جانب سے جاری پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بانڈی بیچ سڈنی میں دہشت گردی کے حملے کا ملزم ساجد اکرم بھارت کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہنوکہ تہوارمیں فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک کرنے والا ساجد اکرم بھارتی اور بیٹا نوید اکرم آسٹریلوی شہری تھا اور ساجد اکرم نے حیدرآباد سے بی کام کیا اور 27 سال قبل روزگار کی تلاش میں ہجرت کرکے آسٹریلیا چلا گیا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ساجد اکرم نے یورپی خاتون مس وینیرا گروسو سے شادی کی اور مستقل طور پر آسٹریلیا میں رہنے لگا تھا، ساجد اکرم کے دو بچے ایک بیٹا نوید اکرم اور ایک بیٹی بھی ہے۔

حملہ آور کے رشتہ داروں نے بتایا کہ ساجد اکرم کا 27 سال سے حیدرآباد میں اپنے خاندان سے محدود رابطہ رہا اور آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6  مرتبہ بھارت آیا تھا۔

رشتہ داروں نے مزید بتایا کہ ساجد اکرم اپنے والد کے انتقال کے وقت بھی بھارت نہیں آیا جبکہ خاندان کے اراکین نے ساجد اکرم کے انتہا پسندانہ سوچ یا سرگرمیوں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

بھارتی پولیس نے بتایا کہ ساجد اکرم اور نوید کی انتہا پسندی کے عوامل کا بھارت یا تلنگانہ سے کوئی تعلق نہیں دکھائی دیتا اور تلنگانہ پولیس کے پاس ساجد اکرم کے 1998 میں روانگی سے قبل کا بھی کوئی منفی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!