شادی کے بعد فوٹو شوٹ میں آتشبازی کے دوران خوفناک حادثہ، دلہن جھلس گئی

ویب ڈیسک
|
22 Mar 2025
ایک جوڑے نے اپنی شادی کی یادگار تصویر بنانے کے لیے رنگ بھرے دھماکے کا انتظام کیا، تاکہ تصویر کے پس منظر میں خوبصورت رنگ بکھر سکیں.
فوٹو شوٹ کے دوران جیسے ہی دلہا نے دلہن کو تصویر کے لیے اٹھایا، کلر بم خراب ہوگیا اور دلہن کو براہ راست لگا۔
اس حادثے میں دلہن کی پیٹھ اور بال جھلس گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت پڑی۔
جوڑے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہماری منصوبہ بندی یہ تھی کہ پس منظر میں خوبصورت رنگ بھرے دھماکے ہوں، تاکہ ایک شاندار تصویر بن سکے۔ لیکن وہ خراب ہوگیا اور ہم پر دھماکا ہوگیا۔ ہم اپنے بچے کو بھی ساتھ لینے والے تھے۔‘‘
جوڑے نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ یہ واقعہ شادی کی تقریب اور ولیمہ کے درمیان تصاویر بناتے وقت پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم جلدی سے قریبی اسپتال گئے، جہاں جھلسنے کا علاج کروایا گیا۔ اس کے بعد ہم ولیمہ میں شریک ہوئے۔‘‘
انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو خبردار کیا کہ ’’یہ پوسٹ کلر بم جیسے پٹاخوں کے استعمال کے خطرات کے بارے میں ہے۔ ہم نے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کیا، لیکن پھر بھی کچھ غلط ہوگیا اور ہم زخمی ہوگئے۔ چاہے آپ نظرِ بد پر یقین رکھتے ہوں یا نہیں، ہم ضرور یقین رکھتے ہیں!‘‘
Comments
0 comment