شام اور لبنان کی سرحد پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے تین ارکان شہید

شام اور لبنان کی سرحد پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے تین ارکان شہید

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ٹرکوں کا ایک قافلہ پڑوسی ملک شام لبنان داخل ہو رہا تھا۔
شام اور لبنان کی سرحد پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے تین ارکان شہید

Webdesk

|

11 Jun 2024

دمشق: سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور ایک فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے لبنان اور شام کی سرحد پر الگ الگ واقعات میں حزب اللہ کے تین جنگجوں سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ٹرکوں کا ایک قافلہ پڑوسی ملک شام لبنان داخل ہو رہا تھا۔

غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تقریبا روزانہ کی بنیادپر فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں نے لبنان کے ساتھ قصیر سرحد کے قریب علاقے میں ٹرکوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا جب قافلہ شام سے لبنان کی طرف جا رہا تھا۔

 اس حملے میں 5 افراد کی موت ہوئی جن میں سے تین شامی شہریت کے ہیں اور حزب اللہ کے جنگجو ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ دو دیگر لاپتہ ہیں۔آبزرویٹری نے مزید کہا کہ اس کے متوازی طور پراسرائیلی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے شام کے فضائی دفاعی میزائل داغے گئے تھے۔

ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کے نو میزائلوں سے کم از کم تین حزب اللہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!