شمالی کوریا نے دوبارہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا

شمالی کوریا نے دوبارہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے پیر کواپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔
شمالی کوریا نے دوبارہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا

Webdesk

|

23 Apr 2024

پیانگ یانگ:جنوبی کورین فوج اور جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے پیر کواپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

جاپانی حکومت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے، جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے ایسا میزائل فائر کیا ہے جو بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔

جاپان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا پروجیکٹائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندرمیں گرا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!