سائبیریا میں درجہ حرارت 80- ڈگری تک گر گیا، ہر چیز جم گئی

سائبیریا میں درجہ حرارت 80- ڈگری تک گر گیا، ہر چیز جم گئی

درجہ حرارت گرنے سے نظام زندگی بری طرح سے مفلوج
سائبیریا میں درجہ حرارت 80- ڈگری تک گر گیا، ہر چیز جم گئی

Webdesk

|

7 Dec 2023

روس اور سائبریا میں 150 سال کی بدترین برفباری کے بعد درجہ حرارت منفی 80 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح سے مفلوج ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبیریا میں گزشتہ روز ہونے والے شدید ترین برفباری کے بعد یخ بستہ ہواؤں کے بعد ہر چیز جم کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 80 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

Re-Settling Asian Siberia To Create New Future Smart Cities - Russia  Briefing News

سردی کی اس لہر سے روس کا دارالحکومت ماسکو بھی متاثر ہوا ہے جہاں درجہ حرارت منفی 22 تک گر گیا اور برفانی طوفان کے باعث طیاروں کی آمدو رفت بھی معطل رہیں۔

Siberia Freezes In Temperatures Below -58 Degrees Celsius

ماسکو سے 5 ہزار کلومیٹر دور اور سائبیریا کے شمال مشرقی حصے میں واقع جمہوریہ سخا کے علاقے اومیاکون میں گزشتہ شام درجہ حرارت منفی 56 ڈگری ہوگیا تھا۔

سخا کے دارالحکومت یاکوتسک میں آج بھی درجہ حرارت منفی 50 رہا تاہم محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ان علاقوں میں اب بتدریج درجہ حرارت نیچے آئے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!