اسلامی ملک میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، بریگیڈیئر سمیت 6 شہید

اسلامی ملک میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، بریگیڈیئر سمیت 6 شہید

حکام نے واقعے کی تصدیق کردی، تربیتی مشق کے دوران حادثہ پیش آیا
اسلامی ملک میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، بریگیڈیئر سمیت 6 شہید

ویب ڈیسک

|

10 Dec 2024

اسلامی ملک میں فوجی تربیت کے دوران دو ہیلی کاپٹروں کا تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں اعلیٰ افسر سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

ترکیہ میں پیر کے روز دو فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران ٹکرائے جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار چھ فوجی اہلکار جان سے گئے۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ترک حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت زمین پر اتر لیا گیا۔

ترکیہ کے وزارت دفاع کے مطابق پانچ فوجی اہلکار جائے حادثے پر ہی شہید ہوگئے  جبکہ چھٹا اہلکار زخمی حالت میں اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ 

ترکیہ کی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل تھے جو فوجی ایوی ایشن اسکول کے انچارج تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!