اسلامی تعاون تنظیم کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

اسلامی تعاون تنظیم کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

دونوں ممالک بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں ، اسلامی تعاون تنظیم
اسلامی تعاون تنظیم کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

ویب ڈیسک

|

11 May 2025

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں "ثالث ممالک" کی کوششوں کو سراہا۔  

واضح رہے کہ ترکی، سعودی عرب اور ایران سمیت کئی مسلم ممالک نے پاکستان اور بھارت کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ یہ کشیدگی بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں پر فوجی حملے کے بڑھ گئی تھی۔  

57 رکنی اسلامی بلاک نے ایک بیان میں کہا، "ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان اور بھارت کو باقی مسائل کے حل کے لیے تعمیری مکالمے کی ترغیب دے۔"

بیان میں مزید کہا گیا، "ہم جموں و کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیتے ہیں جو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہو، تاکہ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی سے بچا جا سکے۔"

مزید کہا گیا ہے کہ "ہم جنوبی ایشیا میں فوجی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور خطے کو غیرمستحکم ہونے سے بچنے کے لیے تحمل اور احتیاط کی اپیل کرتے ہیں۔''

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!