اسماعیل ہنیہ کی بیٹی کا اسرائیلی حکومت کیلئے پیغام
Webdesk
|
3 Aug 2024
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی بیٹی خولہ اسماعیل ہنیہ نے کہاہے کہ والد کو شہید کرنیوالے قیامت تک پچھتاوے میں رہیں گے۔
اسماعیل ہنیہ نے والد کی ایران میں شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمارے والد کو شہادت سے نوازا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے والد جہاد کر رہے تھے اس لیے شہیدوں میں ان کا انتخاب ہونے پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں اور جنت میں ان کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہیں۔
خولہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اگر یہ سوچتی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے انہیں سکون ملے گا یا وہ جشن منائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا بلکہ خدا کی قسم میرے والد کا خون حشر کے دن تک ان کا پیچھا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے چاہا تو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا مطلب مقدس سرزمین کی فتح ہوگا۔واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں گزشتہ روز شہید ہوگئے تھے۔
وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔
Comments
0 comment