اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، میجر جنرل باقری

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، میجر جنرل باقری

اسرائیل کو ہر حال میں پچھتانا پڑے گا۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، میجر جنرل باقری

Webdesk

|

2 Aug 2024

تل ابیب : ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ اسرائیل سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا طریقہ زیر غور ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقے کا جائزہ لے رہا ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ میجر جنرل محمد حسین باقری نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف کئی اقدامات کیے جانے چاہئیں، اسرائیل کو ہر حال میں پچھتانا پڑے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!