اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم

ایرانی سپریم لیڈر کی براہ راست ہدایت پر تیاری شروع کردی گئی ہے
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم

ویب ڈیسک

|

1 Aug 2024

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلیے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیدیا ہے۔

امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ حکم ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں دیا جو کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد منعقد کیا گیا تھا۔ 

سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل نے تہران میں حملہ کر کے اپنے لیے زمین تنگ کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔

حماس رہنما کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی جبکہ انکی تدفین قطر میں جمعے کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہوگی۔

عالمی سربراہان نے حماس رہنما پر حملے پر شدید ردعمل جاری کرتے ہوئے اسے نئی جنگ کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!