سانحہ 9 مئی، فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کی سزا پر برطانیہ کا سخت ردعمل

سانحہ 9 مئی، فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کی سزا پر برطانیہ کا سخت ردعمل

برطانیہ نے پاکستان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا، عالمی معاہدے پر عملدرآمد کا بھی زور
سانحہ 9 مئی، فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کی سزا پر برطانیہ کا سخت ردعمل

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2024

پاکستان میں فوجی عدالتوں سے25 شہریوں کو سزاؤں پر برطانوی حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے، فوجی عدالتوں کی کارروائی سے شہریوں کے منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچتا ہے۔

حکومت پاکستان شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت ذمہ داریوں کو نبھائے اور انصاف کی فراہمی کو یقین بنائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!