اسپتال میں زیر علاج صحافی اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید

اسپتال میں زیر علاج صحافی اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید

فلسطینی صحافی حسن اصلیح خان یونس کے ناصر اسپتال میں زیر علاج تھے
اسپتال میں زیر علاج صحافی اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید

ویب ڈیسک

|

14 May 2025

اسرائیلی ڈرون حملے میں خان یونس کے ناصر اسپتال میں زیر علاج فلسطینی صحافی حسن اصلیح شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی ڈرون حملے میں فلسطینی صحافی حسن اصلیح کو خان یونس کے ناصر اسپتال میں ڈرون حملہ کر کے شہید کیا گیا جبکہ اس واقعے میں مزید دو صحافیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ 

اصلیح ایک معروف فیلڈ رپورٹر اور عالم24 نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر تھے، جو گزشتہ مہینے اسی اسپتال کے قریب واقع میڈیا ٹینٹ پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ 

اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔  

مقامی میڈیا کے مطابق، اس حملے میں اصلیح کو براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ان کا موبائل فون تباہ ہو گیا تھا، لیکن وہ اس واقعے میں زندہ بچ گئے تھے۔  

مقامی میڈیا نے منگل کے حملے کو "جان بوجھ کر قتل" قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اسپتال کے برن یونٹ میں علاج کروا رہے تھے کہ ایک بار پھر نشانہ بنائے گئے۔  

اصلیح طویل عرصے سے اسرائیلی میڈیا کی جانب سے تنازعات کا شکار رہے تھے، خاص طور پر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں کی فرنٹ لائن کوریج کی وجہ سے وہ تنقید کی زد میں تھے۔

اسرائیلی میڈیا نے ان پر حماس سے وابستہ ہونے کے الزامات لگائے تھے، حالانکہ ان الزامات کی تائید میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔  اپنی شہادت سے قبل اصلیح نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کرتے ہوئے 7 اکتوبر کی کوریج کو بین الاقوامی صحافتی معیارات کے مطابق قرار دیا تھا۔  

انہوں نے ایک آڈیو ریکارڈنگ میں کہا تھا: "کئی اسرائیلی صحافیوں نے [جنگ کے دوران] اسرائیلی فوج کے ساتھ غزہ میں داخل ہو کر رپورٹنگ کی۔ انہوں نے گھروں کو بمباران اور تباہ کرنے میں حصہ لیا۔ کیا یہ ان کے لیے تو معمول ہے، لیکن ہمارے لیے نہیں؟"  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!