اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کی جائے، فرانسیسی صدر کا مطالبہ

اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کی جائے، فرانسیسی صدر کا مطالبہ

اس وقت ہماری ترجیح کشیدگی روکنا ہے، لبنانی عوام کو قربان نہیں کیا جانا چاہیے اور لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا۔
اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کی جائے، فرانسیسی صدر کا مطالبہ

Webdesk

|

6 Oct 2024

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری طور پر بند کی جائے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر کا یہ مطالبہ سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ردعمل میں سخت تنقید کی اور اس سے توہین قرار دیا۔

فرانس ریڈیو کو انٹرویو میں میکرون نے کہا کہ اولین ترجیح مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہے اور اس کے لیے غزہ میں  لڑنے کے لیے اسلحے کی فراہمی روک دی جائے اور فرانس کی جانب سے کوئی اسلحہ نہیں بھیجا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح کشیدگی روکنا ہے، لبنانی عوام کو قربان نہیں کیا جانا چاہیے اور لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ غزہ تنازع میں استعمال کے لیے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا عمل روک دیا جائے گاکہ مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے لیے وسیع کوششیں ممکن ہوں۔

فرانس کے صدر کا بیان اس موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب ان کے وزیر خارجہ جین نوئیل باروٹ مشرق وسطی کے چار روزہ دورے پر ہیں کیونکہ پیرس سفارتی کوششیں بحال کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

فرانس کی وزارت دفاع کی اسلحہ برآمد کرنے سے متعلق سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل نہیں ہے تاہم گزشتہ برس 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کے فوجی آلات فروخت کیے گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!