اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف ایکشن کی تیاری کرلی
Webdesk
|
29 Jul 2024
اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف ایکشن کی تیاری کرلی،اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے حکومت کو حزب اللہ کیخلاف راکٹ حملوں کا اختیار دیدیا
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مقبوضہ گولان میں دھماکے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، اسرائیل کے بعد امریکا نے بھی اسرائیل حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ گولان میں دھماکے کا الزام حزب اللہ پر عائد کر دیا۔
وائٹ ہائوس کے مطابق امریکا اسرائیل کی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے، حملے کے بعد اسرائیل، لبنان حکام سے رابطے میں ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس میں مقبوضہ گولان حملے کے جواب میں لبنان میں حزب اللہ کیخلاف راکٹ حملوں کا اختیار نیتن یاہو اور وزیر دفاع کو سونپ دیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان میں حزب اللہ کیخلاف محدود لیکن مضبوط ایکشن لے گی۔
ایران کی جانب سے اسرائیل کو کسی بھی نئی مہم جوئی سے باز رہنے کیلئے خبردار کیا گیا ہے، جبکہ حزب اللہ کی جانب سے گولان حملے کے اسرائیلی الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی کے مطابق صیہونی رجیم کے لبنان پر حملے جیسی غیر ذمہ دارانہ کوئی مہم جوئی خطے میں جنگ کے اسکوپ اور عدم استحکام میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
Comments
0 comment