اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

اسرائیلی وزیر خارجہ کا بیان
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

Webdesk

|

3 Oct 2024

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اُن کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ کاٹز نے بدھ کے روز انتونیو گوتیرس پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کی کھل کر مذمت نہیں کی۔ اس کے علاوہ غزہ میں جاری جنگ میں بھی حماس کی حمایت کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ "کوئی بھی جو اسرائیل پر ایران کے گھناؤنے حملے کی غیر واضح طور پر مذمت نہیں کر سکتا، جیسا کہ دنیا کے تقریباً ہر ملک نے کیا ہے، وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم رکھنے کا مستحق نہیں ہے،"

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر دہشت گردوں اور قاتلوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے گوتریس کو اقوام متحدہ کی تاریخ کا بدنما داغ قرار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!