اسرائیل نے واٹس ایپ کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کا سراغ لگایا
ویب ڈیسک
|
1 Aug 2024
اسرائیل نے پگاس جاسوسی کے سافٹ ویئر کی مدد سے ایران میں اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا اور واٹس ایپ میسج کے ذریعے انکا سراغ لگایا گیا۔
یورپ کے سیاسی مبصر نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ اسرائیل نے موبائل سافٹ ویئر پگاس کے ذریعے جاسوسی کر کے اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا ہے۔
الیجاہ جے ماجینر نے کہا کہ واٹس ایپ میسج کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کا سراغ لگا کر انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیل کا تیار کردہ جاسوسی کا موبائل سافٹ ویئر بغیر ڈرون اور انسانی جاسوسی کے کام کرتا ہے اور اس کے ذریعے کئی لوگوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔
ماجینر کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے اپنے بیٹے کو واٹس ایپ اور آڈیو کال کے بعد انکا سراغ لگایا گیاہے۔
Comments
0 comment