اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر پہلی بار منظر عام پر آ گئے
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ ہمارا سوگ ہمیں آگے اور پیش رفت کی طرف لے جاتا ہے۔
Webdesk
|
2 Oct 2024
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اسرائیل پر حملے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بیامنی کی جڑ امریکا اور بعض یورپی ممالک ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہناتھا کہ امریکا و یورپی ممالک کے خطے میں موجودگی کم کرنے سے جنگیں اور جھڑپیں مکمل ختم ہوں گی، خطے کے ممالک اپنا اور خطے کا انتظام سنبھال سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ملک میں سوگ کی فضا ہے، ہم سوگوار ہیں، سوگواری کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کسی کونے میں بیٹھ جائیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ ہمارا سوگ ہمیں آگے اور پیش رفت کی طرف لے جاتا ہے۔
Comments
0 comment