اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے ایک اور اہم رہنماء کو شہید کرنے کا دعویٰ
Webdesk
|
29 Sep 2024
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے ایک دن بعد، اسرائیلی فوج نے اب دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیروت پر اپنے فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک اور سرکردہ رہنما نبیل کائوک کو شہید کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس نے سینئر رہنما نبیل کائوک کو شہید کردیا ہے، جو ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کی ایک اہم شخصیت اور حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین تھے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے سیکورٹی یونٹ کے کمانڈر اور اس کی مرکزی کونسل کے رکن کائوک کو اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ملٹری انٹیلی جنس کی ہدایت پر نشانہ بنایا ۔
اسرائیل نے جنوبی بیروت اور وادی بیکا میں حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جہاں اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گروپ کے پاس ہزاروں راکٹ موجود ہیں۔
Comments
0 comment