اسرائیلی فوجی کی باقیات دس ماہ بعد برآمد
ویب ڈیسک
|
30 Aug 2024
اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے فوجی کی باقیات برآمد کرلی ہیں۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز کے بیان مین بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں غزہ میں کی جانے والی کارروائی کے دوران ایک گھڑے سے لاپتہ فوجی کی باقیات برآمد ہوئیں جسے اُس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہل خانہ کی درخواست میں فوجی اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی تاہم موت کی تصدیق سے فوج کو دھچکا پہنچا اور ساتھی رنج میں مبتلا ہیں جو خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے فوجی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری قوم کا خوفناک نقصان ہے جس پر سب کے دل غمزدہ ہیں۔
اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں 1,199 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔
Comments
0 comment