اسرائیلی فورسز کی بربریت، مزید 150 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی بربریت، مزید 150 فلسطینی شہید

شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
اسرائیلی فورسز کی بربریت، مزید 150 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک

|

4 Jan 2025

غزہ میں بربریت جاری ہے اور اسرائیلی فورسز اپنے وحشی پن اور درندگی سے باز نہ آئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں 2 دن میں مزید 150 فلسطینی شہید ہو گئے۔

ایک روز قبل اسرائیل کی غزہ پر کارروائی میں 73 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ خان یونس کارروائی میں 6 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کی گھر پر بم باری سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!