اسرائیلی حکام کا یمن میں حوثی فوج کے سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی حکام کا یمن میں حوثی فوج کے سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حملے کے نتائج فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے اور اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اسرائیلی حکام کا یمن میں حوثی فوج کے سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Webdesk

|

15 Jun 2025

صنعائ: اسرائیلی حکام نے یمن میں ایک فضائی حملے میں حوثی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد الغماری کو ہدف بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے نتائج فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے اور اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

کچھ عبرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ حملے کے وقت محمد الغماری ممکنہ طور پر دیگر حوثی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کر رہے تھے۔

وائی نیٹ نیوز ویب سائٹ نے یمن میں موجود ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ ان کے کمانڈ ہیڈکوارٹر پر کیا گیا، رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد حوثیوں نے علاقے میں سڑک بلاک کردی اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں۔

ذرائع کے مطابق محمد الغماری نے ایران میں تربیت حاصل کی تھی، وہ حوثیوں اور ایران کے درمیان رابطوں کے ذمہ دار تھے اور حوثیوں کے میزائل پروگرام کی نگرانی کرتے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!