اسرائیلی حملے میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد شہید

اسرائیلی حملے میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد شہید

دوسری جانب حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں گھسنے والی اسرائیلی فوج اور مرکاوہ ٹینک پر حملے کیے
اسرائیلی حملے میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد شہید

Webdesk

|

7 Jun 2026

بیروت: اسرائیلی حملے میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے فضائی حملے کرکے لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد کو شہید کردیا جبکہ صیہونی فوج کے حملوں میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لبنان کے وزیراعظم کی جانب سے اسرائیلی حملے میں 3 فوجیوں سمیت 10 افراد کے قتل کی مذمت کی گئی اور  حملے کو لبنان پر گھنائونا حملہ قرار دیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں گھسنے والی اسرائیلی فوج اور مرکاوہ ٹینک پر حملے کیے اور ساتھ ہی ہفتے کو صیہونی فوج کے خلاف 22 آپریشنز کرنے کا دعوی بھی کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!