اسرائیلی انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر کا امریکی دورہ منسوخ

اسرائیلی انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر کا امریکی دورہ منسوخ

اتمار بن گویر کو مبینہ طور پر ایک اسرائیلی تاجر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے میامی جانا تھا
اسرائیلی انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر کا امریکی دورہ منسوخ

Webdesk

|

16 Jun 2026

تل ابیب : اسرائیلی انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر کو امریکی ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات کی وجہ سے اپنا امریکا کا دورہ منسوخ کرنا پڑ گیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے نے اتمار بن گویر کو بتایا کہ انہیں ویزا حاصل کرنے کے لیے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس فراہم کرنے کے لیے ذاتی طور پر حاضر ہونا پڑے گا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں ویزے کے حصول کے لیے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس فراہم کرنے کے لیے اسرائیلی وزیر کو ذاتی طور پر طلب کیے جانے کو ویزا دینے میں ہچکچاہٹ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتمار بن گویر کو  مبینہ طور پر ایک اسرائیلی تاجر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے میامی جانا تھا۔واضح رہے کہ یہ اسرائیلی انتہا پسند وزیر اپنے اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے اکثر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!