آسٹریلیا میں مسلح حملہ آور کو قابو کرنے والے مسلم شہری کون ہیں؟

آسٹریلیا میں مسلح حملہ آور کو قابو کرنے والے مسلم شہری کون ہیں؟

پولیس نے شہری کی مدد سے دبوچنے والے حملہ آور نوید اکرم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے
آسٹریلیا میں مسلح حملہ آور کو قابو کرنے والے مسلم شہری کون ہیں؟

ویب ڈیسک

|

14 Dec 2025

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار حنوکا کے دوران حملہ کرنے والے مسلح شخص کو 43 سالہ شہری نے دبوچ کر بڑے نقصان سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے حملہ کیا اور انہوں نے ایک اونچے مقام پر کھڑے ہوکر تہوار منانے والے یہودیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

اس فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوئے۔

ایک حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا جس کی شناخت مان ہارون مونیس کے نام سے ہوئی جبکہ تعلق ایران سے تھا۔

دوسرے حملہ آور جسے شہری نے دبوچ کر قابو کیا اور پھر پولیس نے اُسے زخمی حالت میں گرفتار کیا اُس کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔

حملہ آور کو قابو کرنے والے ہیرو کون ہیں؟

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور کو دبوچ کر قابو کرنے والے آسٹریلیا کے مسلم شہری ہیں جن کی عمر 43 سال اور نام احمد الاحمد ہے۔

حملہ آور کو دبوچنے کے دوران احمد الاحمد کی ران میں گولی لگی جس کے باعث وہ زخمی ہوئے تاہم انہوں نے دہشت گرد کو نہیں چھوڑا۔

رپورٹ کے مطابق احمد الاحمد بونڈی بیچ کے قریب پھل فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں۔

احمد الاحمد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا آپریشن کیا جارہا ہے اور صحت یابی کیلیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

دہشت گرد کو قابو کرنے والے مسلم شہری کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

Tweet by Dilly Hussain

https://twitter.com/DillyHussain88/status/2000178856422981943

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!