تل ابیب جنگ میں واپس آنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، نیتن یاہو

تل ابیب جنگ میں واپس آنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، نیتن یاہو

دعوی کیا کہ ان کی افواج نے شام کے جبل الشیخ کی چوٹی پر پہنچ کر مشرق وسطی کا چہرہ بدل دیا ۔
تل ابیب جنگ میں واپس آنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، نیتن یاہو

Webdesk

|

6 Mar 2025

تل ابیب : اسرائیل نے قاہرہ میں منعقدہ غیر معمولی عرب سربراہی اجلاس میں غزہ کے لیے مصر کے منصوبے کو مسترد کرنے کردیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں اس کی مسلسل مداخلت اور لبنان سے مکمل طور پر دستبردار ہونے سے انکار کے جلو میں بنجمن نیتن یاھو نے مصری منصوبے پر تبصرہ کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ تل ابیب جنگ میں واپس آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں دعوی کیا کہ ان کی افواج نے شام کے جبل الشیخ کی چوٹی پر پہنچ کر مشرق وسطی کا چہرہ بدل دیا ۔

انہوں نے نئے آرمی چیف آف اسٹاف کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں کہا کہ امریکہ کی مدد سے اسرائیلی فوج کو مزید ہتھیار مل رہے ہیں۔انہوں نے تل ابیب سے جنگ کے مقاصد کو مکمل طور پر حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی فوجی صنعتوں کی رفتار بڑھانے سے بیرون ملک سے ہتھیاروں کے حصول کے لیے دبائو کم ہو جائے گا۔ اسرائیل 7 محاذوں پر لڑ رہا ہے اور ان کے مطابق لڑائیوں کے نتائج آنے والی نسلوں کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔

جہاں تک غزہ میں قید اسرائیلیوں کا تعلق تو انہوں نے کہاکہ "ہم نے ان میں سے بہت سے لوگوں کو واپس کر دیا ہے اور باقی رہ جانے کو واپس کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!