اتراکھنڈ میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں برفانی تودہ گرنے سے 8 ہلاک

اتراکھنڈ میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں برفانی تودہ گرنے سے 8 ہلاک

تودے کے نیچے دبنے والے 46 لوگوں کو کنٹینروں سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔
اتراکھنڈ میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں برفانی تودہ گرنے سے 8 ہلاک

Webdesk

|

4 Mar 2025

انڈیا کی ریاست اتراکھنڈ میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں برفانی تودہ گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تودے کے نیچے دبنے والے 46 لوگوں کو کنٹینروں سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے لوگ تقریبا 36 گھنٹے تک برفانی تودے کے نیچے دبے کنٹینروں میں پھنسے ہوئے تھے۔

انڈین فوج نے ریسکیو آپریشن اس وقت شروع کیا جب پچھلے جمعہ کو بھاری برفباری کے باعث اتراکھنڈ ریاست کے گاوں مانا کے قریب برفانی تودہ گر گیا۔

 یہ علاقہ سطح سمندر سے تقریبا 10 ہزار 500 فٹ (3,200 میٹر) بلند ہے۔ یہ ریسکیو آپریشن تقریبا 60 گھنٹے تک جاری رہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!