اٹلی کی وزیراعظم کی ڈیپ فیک فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
Webdesk
|
21 Mar 2024
روم: اٹلی کی وزیراعظم کی ڈیپ فیک فحش ویڈیو بناکر پورن ویب سائٹ پر ڈالنے والے 40 سالہ بیٹے اور 73 سالہ باپ کیخلاف کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اٹلی کی وزیراعظم 47 سالہ جارجیا میلونی کی ڈیپ فیک فحش ویڈیو 2022 میں بنائی گئی تھی جب وہ ملک کی وزیراعظم نہیں تھیں۔
ملزمان نے اٹلی کی وزیر اعظم کا چہرہ کسی اور پورن اسٹار کے جسم پر لگا کر اتنی مہارت سے بنایا تھا کہ اصل اور نقل میں فرق کرنا بہت مشکل تھا۔
ویڈیو کے بارے میں جارجیا میلونی کو پتا چلنے تک اسے لاکھوں افراد نے دیکھا تھا، بعد ازاں ویڈیو کو ویب سائٹ سے ہٹوادیا گیا تھا۔
جارجیا میلونی نے وزیراعظم بننے کے بعد اس ویڈیو کے بنانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کیا، تفتیشی اداروں نے ملزمان کا سراغ لگالیا جو باپ بیٹا تھے اور پیسے کے لیے یہ سب کیا تھا۔
وزیراعظم کی مدعیت میں دونوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا جس میں 1 لاکھ یورو ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 2 جولائی کو اطالوی وزیراعظم عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں گی۔
Comments
0 comment