ٹرمپ حکومت غریب کیلیے نہیں امیر کے تحفظ کیلیے ہے، ڈیموکریٹس

ویب ڈیسک
|
6 Mar 2025
واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ خطاب کے بعد ڈیموکریٹس نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ڈیموکریٹ سینیٹرز نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کے سبب امریکی عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں اس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے, انہوں نے حکومت میں فوری اور ذمہ دارانہ تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹر الیسا سلوٹکن نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے پاس کوئی قابلِ عمل منصوبہ نہیں ہے، حکومت کی پالیسیاں عوام کے بجائے امیر طبقے کے مفادات کو ترجیح دے رہی ہیں۔
سلوٹکن نے مزید کہا کہ صدر ارب پتی دوستوں کو بے مثال رعایتیں دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ عام شہریوں کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نے صحت، تعلیم، اور معیشت جیسے اہم شعبوں میں ناکافی اقدامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو عوامی مفادات کو ترجیح دینے والی پالیسیاں اپنانا ہوں گی۔
ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کے خطاب کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات میں عوام کے مسائل کا کوئی واضح حل پیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کے سبب امریکا میں عدم مساوات بڑھ رہی ہے اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہ کی تو عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
یہ ردِ عمل اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں معاشی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے دعوے کیے تھے۔ تاہم، ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ان دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور عوام کو ٹرمپ کی پالیسیوں کی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔
Comments
0 comment