ٹرمپ کا 10 لاکھ مہاجرین کو فوری امریکا چھوڑنے کا حکم

ویب ڈیسک
|
9 Apr 2025
ٹرمپ نے دو سال قبل صدارتی پے رول پر امریکا میں داخل ہونے والے 10 لاکھ مہاجرین کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، خلاف ورزی کی صورت میں یومیہ تقریبا 1 ہزار ڈالر جرمانہ ہوگا۔
امریکا نے نے CBP One ایپ کے ذریعے داخل ہونے والے مہاجرین کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
امریکی حکومت نے صدر جو بائیڈن کے دور میں CBP One ایپ کے ذریعے عارضی طور پر داخل ہونے والے 10 لاکھ سے زائد مہاجرین کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
جنوری 2023 سے اب تک اس ایپ کے ذریعے آنے والوں کو 2 سال کے لیے کام کرنے کی اجازت دے دی جاتی تھی، لیکن اب انہیں 'پیرول' (عارضی رہائشی اختیار) منسوخ کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر واپس جانے کو کہا گیا ہے۔
امریکی محکمہ داخلہ کے مطابق، یہ فیصلہ سرحدوں کی حفاظت اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے وعدے کے تحت کیا گیا ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ CBP One استعمال کرنے والوں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اب انہیں اسی ایپ کے ذریعے، جس کا نام بدل کر CBP Home رکھ دیا گیا اور انہیں خود کو ڈیپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سخت اقدام کے طور پر محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جو افراد غیرقانونی طور پر امریکہ میں رہیں گے، ان پر روزانہ 998 ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ایک ترجمان نے کہا، "اگر وہ نہیں جاتے، تو انہیں نتائج بھگتنا پڑیں گے۔"
یہ فیصلہ امریکا میں مہاجرین کے خلاف سخت پالیسیوں کی ایک نئی کڑی ہے، جس پر انسانی حقوق کے گروپس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Comments
0 comment