ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب، نسلی گھوڑوں ، قیمتی تلوار اور نیلے کارپٹ پر استقبال کے ساتھ بڑے معاہدے

ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب، نسلی گھوڑوں ، قیمتی تلوار اور نیلے کارپٹ پر استقبال کے ساتھ بڑے معاہدے

ٹرمپ ایک روزہ دورہ کر کے واپس روانہ ہوگئے ہیں
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب، نسلی گھوڑوں ، قیمتی تلوار اور نیلے کارپٹ پر استقبال کے ساتھ بڑے معاہدے

ویب ڈیسک

|

14 May 2025

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور کے پہلے بڑے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب کو امریکہ کا "سب سے مضبوط شراکت دار" قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

ٹرمپ اس دورے پر متحدہ عرب امارات اور قطر کا بھی دورہ کریں گے جہاں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔  

منگل کو ریاض میں امریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جیسے ہی ان کا طیارہ پہنچا، سعودی فضائیہ کے چھ امریکی ساختہ ایف-15 طیاروں نے انہیں سلامی دی۔ شاہی ہوائی اڈے پر روایتی عربی کافی کی تقریب کے بعد ٹرمپ کو سفید عربی گھوڑوں کے ساتھ لیموزین میں شہر لے جایا گیا، جبکہ گھڑسواروں کے ہاتھوں میں امریکی اور سعودی پرچم تھے۔  

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹرمپ کو خوش آمدید کیا، جہاں انہیں سنہری تلواروں سے سلامی دی گئی۔

سعودی عرب، امریکہ، ٹرمپ، محمد بن سلمان

2021 میں سعودی عرب نے سرخ قالین کی جگہ جامنی قالین متعارف کرایا تھا، جو صحرائی پھولوں اور سخاوت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے اسی رنگ کی ٹائی پہن رکھی تھی۔  

دورے کے پہلے دن ہی دونوں ممالک نے 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے، جبکہ سعودی ولی عہد نے کہا کہ مستقبل میں یہ معاہدے 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ "امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ جب سے ہماری شراکت شروع ہوئی، امریکہ میں دولت آتی چلی گئی۔"  

ٹرمپ نے شام پر عائد تمام امریکی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "شام کے پاس اب ایک موقع ہے کہ وہ آگے بڑھے اور عظمت کو چھوئے۔"

سعودی عرب، امریکہ، ٹرمپ، محمد بن سلمان

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے ان سے یہ درخواست کی تھی، اور وہ ان کے لیے "کچھ بھی کر سکتے ہیں۔" شام پر یہ پابندیاں ایک دہائی سے بشار الاسد حکومت پر دباؤ کے لیے عائد تھیں۔  

ٹرمپ کے ساتھ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان بھی موجود تھے، جن میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین، اینویڈیا کے جینسن ہوانگ اور بلیک راک کے لیری فِنگ شامل تھے۔ ہوانگ نے اعلان کیا کہ اینویڈیا سعودی کمپنی "ہیومین" کو 18,000 جدید اے آئی چِپس فروخت کرے گا۔  

ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ سعودی عرب "ابراہیم معاہدے" میں شامل ہو، جس کے تحت ان کے پہلے دور میں اسرائیل اور کچھ خلیجی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

تاہم، شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ یہ تب تک ممکن نہیں جب تک غزہ میں مستقل جنگ بندی نہیں ہوتی اور فلسطینی ریاست کا راستہ نہیں کھلتا۔  

سعودی عرب، امریکہ، ٹرمپ، محمد بن سلمان

ٹرمپ نے حماس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگ بہتر مستقبل کے مستحق ہیں، لیکن حماس نے "سیاسی مقاصد کے لیے اسے تشدد کا ہدف بنا رکھا ہے۔"  

ٹرمپ بدھ کو شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کریں گے، جبکہ اس کے بعد وہ قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ متحدہ عرب امارات نے امریکہ میں اگلی دہائی کے دوران 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!