ٹرمپ اختیار محدود کرنے کی قرارداد منظور ہونے پر شدید برہم

ٹرمپ اختیار محدود کرنے کی قرارداد منظور ہونے پر شدید برہم

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے سیاسی مخالفین ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے انہیں ناکام دیکھنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ اختیار محدود کرنے کی قرارداد منظور ہونے پر شدید برہم

Webdesk

|

4 Jun 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق فوجی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایوانِ نمائندگان میں منظور کی جانے والی قرارداد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے ساتھ مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے قرارداد کی حمایت کرنے والے ڈیموکریٹ ارکان اور چند ریپبلکن اراکین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے امریکا کے مؤقف کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے سیاسی مخالفین ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے انہیں ناکام دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کا مقصد صدر کے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کے اختیارات کو محدود کرنا ہے۔ قرارداد کی منظوری میں چند ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔

تاہم اس قرارداد کو قانون بننے کے لیے سینیٹ کی منظوری درکار ہے، جبکہ صدر ٹرمپ کے پاس اسے ویٹو کرنے کا اختیار بھی موجود ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!