15 hours ago
ٹرمپ کے ہاتھ پر چوٹ اور نیل کا نشان، چہ مگوئیاں شروع
تصاویر سامنے آنے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں

ویب ڈیسک
|
5 Mar 2025
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر ایک بار پھر نئے نشانات دیکھے گئے ہیں، جن سے ان کی صحت کے بارے میں خدشات جنم لے رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چند دن پہلے ان کے دائیں ہاتھ کی پشت پر ایک بڑا نیل نظر آیا تھا اور اب ہتھیلی پر 2 گہرے سرخ نشانات دیکھے گئے ہیں۔
یہ نشانات اس وقت دیکھے گئے جب صدر ٹرمپ سرمایہ کاری سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ان نشانات کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ آیا یہ زخم، نیل یا کسی بیماری کی علامت ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ٹرمپ کے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر ایک بار پھر زخم نظر آ رہا ہے، وہ صحت مند نہیں ہیں اور وہ خود بھی یہ جانتے ہیں۔
Comments
0 comment