5 hours ago
ٹرمپ نے بھارتیوں کے خواب چکنا چور کردیے، بچہ پیدا کرنے پر پابندی
ویب ڈیسک
|
13 Dec 2025
امریکا نے بھارت سے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے والوں کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کسی مسافر کا مقصد امریکا پہنچ کر اپنے بچے کی پیدائش کروانا ہو تاکہ نومولود کو امریکی شہریت مل سکے، تو اس کی ویزا درخواست فوراً مسترد کر دی جائے گی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے نے بھارتی شہریوں کے نام ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’سیاحتی ویزے کو غلط طریقے سے استعمال کرنے‘‘ والوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر قونصلر افسر کو شواہد، معلومات یا اندازے سے یہ محسوس ہو کہ درخواست گزار کا اصل مقصد ’برتھ ٹورزم‘ ہے، تو اس کے لیے ویزا کے حصول کا کوئی امکان نہیں رہے گا۔
امریکی حکام نے بتایا کہ درخواست گزاروں کی آن لائن اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کی چھان بین مزید سخت کر دی گئی ہے۔ یہ جانچ پڑتال نہ صرف B-1/B-2 سیاحتی ویزہ لینے والوں کے لیے ہوگی بلکہ H-1B ویزا ہولڈرز اور ان کے H-4 ڈیپنڈنٹس پر بھی لاگو ہو گی۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت میں بڑی تعداد میں ویزا اپائنٹمنٹس کو اچانک ری شیڈول کیے جانے پر عوام میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت کے آغاز پر پیدائش کی بنیاد پر شہریت دینے کے قانون کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم عدالتوں نے اس فیصلے کو روک دیا تھا، اور معاملہ اب بھی قانونی مراحل میں ہے۔
Comments
0 comment