ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی کا ڈائریکٹر بھارتی کو بنادیا، امریکا کی اسٹیبلشمنٹ بھی پریشان
ویب ڈیسک
|
2 Dec 2024
امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی کو خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر منتخب کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سربراہ کیلیے ٹرمپ نے بھارتی نژاد کاش پٹیل کا انتخاب کیا جو پیشے کے اعتبار سے وکیل اور تفتیش کار ہیں۔
نومنتخب امریکی صدر نے نام کا اعلان کرتے ہوئے کاش پٹیل کو ’’ امریکا فرسٹ فائٹر‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاش شاندار وکیل اور بہترین تفتیش کار ہیں، جنہوں نے کرپشن کو بے نقاب اور امریکیوں کی حفاظت میں اپنا تمام کیریئر لگا دیا۔
کشیپ کاش پٹیل نیویارک میں گجراتی والدین کے ہاں پیدا ہوئے جبکہ وہ مشرقی افریقا میں پلے بڑے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف رچمنڈ سے گریجویشن اور لندن کی یونیورسٹی کالج سے انٹرنیشنل لا میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔
اس کے علاوہ وہ قائمقام سیکرٹری دفاع کرسٹوفر ملر کے سابق چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ٹرمپ کا نامزد کردہ ایف بی آئی ڈائریکٹر امریکی اسٹیبلشمنٹ کیلئے بم شیل
نومنتخب صدر نے کہا کہ کاش پٹیل بہترین وکیل ہیں اور وہ امریکی عوام کے تحفظ کیلئے کام کرتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کاش پٹیل کی بطور ایف بی آئی ڈائریکٹرکی توثیق کرے گی۔
کاش پٹیل کو ڈونلڈ ٹرمپ کا وفادار کہا جاتا ہے۔ امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ کاش پٹیل کی بطور ڈائریکٹر ایف بی آئی نامزدگی اسٹیبلشمنٹ کیلئے بم شیل ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کاش پٹیل نے دعویٰ کیا تھا کہ 2020 میں امریکی الیکشن چرائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
Comments
0 comment