2 hours ago
ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی، عرب میڈیا
ٹرمپ نے سارا نیتن یاہو سے شوہر کو مطالبات ماننے پر آمادہ کرنے کا کہا
Webdesk
|
4 Jun 2026
واشنگٹن: عرب میڈیا نے اسرائیلی کاروباری شخصیت کا ٹرمپ اور نیتن یاہو سے متعلق دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے یائر کو امریکا سے بے دخل کرنے اور امریکا میں موجود خاندانی اثاثے منجمد کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے سارا نیتن یاہو سے شوہر کو مطالبات ماننے پر آمادہ کرنے کا کہا۔اسرائیلی کاروباری شخصیت نے دعوی کیا ہے کہ سارا نیتن یاہو نے شوہر پر شدید دبا ئوڈالا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے بعد ازاں ٹرمپ سے رابطہ کیا۔
Comments
0 comment