ٹرمپ پر حملہ روکنے میں ناکامی: امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے استعفیٰ دیدیا
Webdesk
|
23 Jul 2024
واشنگٹن: ٹرمپ پر ہونے والے حملے کو روکنے میں ناکامی تسلیم کرتے ہوئے امریکا کی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ناکامی کا اظہار کیا۔
سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی نے گزشتہ روز حملہ روکنے پرناکامی کی ذمہ داری کو قبول کیا تھا۔
انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ہماری ایجنسی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفظ دینے اور حملے کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ پر حملے کے بعد سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے سیکریٹ ایجنسی کی ناکامی پر سوالات اٹھائے تھے اور ان سے پوچھا تھا کہ آخر کیوں ہماری ایجنسی اتنی بری طرح سے ناکام ہوئی۔
واضح رہے کہ پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ پر امریکی دہشت گرد نے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے سابق امریکی صدر اس میں محفوظ رہے اور گولی ان کے چہرے کو چھوتی ہوئی گزر گئی تھی۔
Comments
0 comment