ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے، پرتپاک خیر مقدم

Webdesk
|
13 May 2025
ریاض : مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے شاہ خالد ائرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق دوسری مرتبہ کرسی صدارت سنبھالنے کے بعد یہ ٹرمپ کا پہلا بیرونی دورہ ہے۔ امریکی صدر اس دورے کوتاریخی" قرار دے چکے ہیں۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کو تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان سکیورٹی، توانائی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تزویراتی شراکت داری قائم ہے۔
امریکی وفد کے ہمراہ ریاض آنے والیالعربیہ" نیوز کی نامہ نگار نادیہ البلبیسی کے مطابق صدر ٹرمپ طویل عرصے سے سعودی دار الحکومت ریاض کا دورہ کرنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں، کیوں کہ اس شہر کا عالمی امور پر اثر نمایاں ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ دورہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، کیوں کہ ٹرمپ نے 2017 میں بھی ریاض کو اپنے پہلے بیرونی دورے کے لیے چنا تھا، اور اب آٹھ سال بعد دوبارہ اسی شہر کا رخ کیا ہے۔
مزید یہ کہ سعودی عرب، امریکہ کی پہلی اقتصادی ترجیح" کی حیثیت رکھتا ہے۔گذشتہ چند دہائیوں کے دوران متعدد امریکی صدور سعودی عرب کے تاریخی دورے کر چکے ہیں، جو دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہیں۔
ان دوروں کا آغاز 1974 میں صدر رچرڈ نکسن سے ہوا، اس کے بعد جمی کارٹر، جارج بش سینئر و جونئیر، بل کلنٹن، باراک اوباما اور جو بائیڈن بھی سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔
اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پہلی صدارت کے آٹھ سال بعد دوبارہ سعودی عرب آ کر اس شراکت داری کے تسلسل کی توثیق کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment