ٹرمپ طیش میں آگئے، نیتن یاہو کو پاگل اور ناشکرا قرار دے دیا

ٹرمپ طیش میں آگئے، نیتن یاہو کو پاگل اور ناشکرا قرار دے دیا

ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے ٹیلے فون پر سخت لہجے میں بات کی
ٹرمپ طیش میں آگئے، نیتن یاہو کو پاگل اور ناشکرا قرار دے دیا

Webdesk

|

2 Jun 2026

واشنگٹن: ایرانی دھمکی کام کرگئی، ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور حزب اللہ پر حملوں سے روکدیاہے،امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل شخص قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے ٹیلے فون پر سخت لہجے میں بات کی اور لبنان میں جارحیت جاری رکھنے پر وہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ انتہائی بدزبانی سے پیش آئے۔

تلخ لہجہ کا پس منظر بتاتے ہوئے امریکی نیوز ویب سائٹ نے تسلیم کیا کہ وجہ یہ تھی کہ ایران نے لبنان میں اسرائیلی حملے جاری رہنے کی صورت میں امریکا سے بات چیت روکنے کی دھمکی دیدی تھی۔

ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل کے ساتھ ساتھ ناشکرا بھی کہا۔ ساتھ ہی واضح کیا کہ بیروت پر حملے نہیں ہونے چاہیں اور خبردار کیا کہ اسرائیل نے یہ اقدام کیا تو وہ دنیا میں مزید تنہا ہوجائے گا۔

امریکی صدر نے جتایا کہ انہوں نے کرپشن ٹرائل میں نیتن یاہو کو جیل سے باہر رکھنے میں کیسے مدد کی تھی۔ بولے اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے۔

 میں تمھاری چمڑی بچا رہا ہوں، ہر شخص اب تم سے نفرت کرتا ہے اور ہر شخص اسرائیل سے نفرت کرتا ہے۔دوران گفتگو صدر ٹرمپ ایک بار شدید طیش میں آکر چلا اٹھے کہ تم کیا احمقانہ کام کررہے ہو، امریکی اہلکار نے نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے نزدیک نتین یاہو جارحیت کو غیرمعمولی تناسب سیبڑھا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو تشویش ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں بڑی تعداد میں شہریوں کو قتل کیا ہے اور صرف ایک حزب اللہ کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خاطر رہائشی عمارتوں پر عمارتیں تباہ کی جارہی ہیں۔

امریکی اہلکار نے کہا کہ یوں تو صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان کئی بار تلخ جملوں کا تبادلہ ہوچکا ہے مگر دوسری بار صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ اسرائیلی وزیراعظم کو بدترین ٹیلے فون کال تھی۔جواب میں نیتن یاہو اوکے، اوکے کہتے رہے اور یہ کہ بس یہ یقینی بنائیں کہ ہر بات کا خیال رکھا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!