سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں طالبات جاں بحق، متعدد زخمی

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں طالبات جاں بحق، متعدد زخمی

بس طالبات کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی کمپنی کی تھی
سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں طالبات جاں بحق، متعدد زخمی

Webdesk

|

19 Mar 2024

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے رنگ روڈ 4 پر خوفناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا، جس کے باعث ام القری یونیورسٹی کی دو طالبات ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بس حادثے کا شکار ہوئی ہے اس میں ام القری یونیورسٹی الزاہر برانچ کی طالبات سفر کررہی تھیں۔ جبکہ بس طالبات کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی کمپنی کی تھی۔

متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جس کے بعد ضروری کارروائی شروع کی جائے گی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے بظاہر یونیورسٹی کی بس سڑک پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی،

ریفان کی دوست نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوپہر 12 بجے حادثہ پیش آیا جبکہ کچھ زخمی طالبات کی حالت تشویشناک ہے۔‘افسوسناک حادثے کا شکار ہونے والی طالبات کے نام ریفان اور روان بتائے گئے ہیں۔

ریفان السلیمانی انوائیرمنٹ پروٹیکشن ٹیکنالوجی میں طالبہ تھیں اور بہتر مستقبل کے لئے خوب محنت کررہی تھیں، مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!