ولادی میرپیوٹن ایک بار پھر روس کے صدر منتخب ہوگئے
پیوٹن 1999 میں اقتدار میں آئے اور وہ روس کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے رہنما بن گئے ہیں۔
Webdesk
|
17 Mar 2024
ولادی میرپیوٹن نے ایک بار پھر روس کے صدارتی انتخابات کا میدان مار لیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ولادی میرپیوٹن نے 88 فیصد ووٹ حاصل کر کے روس میں الیکشن کے خلاف سخت احتجاج کے باوجود صدارت پر گرفت مضبوط کر لی۔
اتوار کو پولنگ کے آخری دن پولنگ اسٹیشنوں پر پھوٹ پڑنے والے پیوٹن کے خلاف مظاہروں کے درمیان روسی صدر پیوٹن نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔
پیوٹن 1999 میں اقتدار میں آئے اور وہ روس کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے رہنما بن گئے ہیں۔
ولادیمیئر پیوٹن نے ماسکو سے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا۔ جیت کیلیے امیدوار کو مجموعی ووٹوں کے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے کامیاب رہے، واضح رہے کہ روس میں آٹھویں صدر کے لیے تین روزہ انتخابات کے آج تیسرے اور آخری روز ہے۔
Comments
0 comment