یحیٰ السنوار کی شہادت، ایران کا رد عمل سامنے آگیا

یحیٰ السنوار کی شہادت، ایران کا رد عمل سامنے آگیا

ایرانی مشن نے یہ بیان اسرائیل کے اس بیان کے محض چند گھنٹے بعد سامنے آیا کہ اس نے یحیی السنوار کو قتل کر دیا ۔
یحیٰ السنوار کی شہادت، ایران کا رد عمل سامنے آگیا

Webdesk

|

18 Oct 2024

نیویارک: اقوام میں متحدہ میں ایرانی مشن نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحی السنوار کے بارے میں سامنے آنے والی خبروں کے بعد کہا ہے کہ یحی السنوار کا قتل پورے خطے میں جاری مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی ملے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مشن نے یہ بیان اسرائیل کے اس بیان کے محض چند گھنٹے بعد سامنے آیا کہ اس نے یحیی السنوار کو قتل کر دیا ۔

ایرانی مشن نے کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر کہا گیا ہے مزاحمتی جذبہ اور توانا ہو گا اور یحی السنوار جوانوں اور بچوں کے لیے مزاحمت کے ایک ماڈل اور مثال کے طور پر ابھریں گے۔

 اب نئی نسل اور نوجوان سنوار کے راستے پر آگے بڑھتے ہوئے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کے لیے نکلیں گے۔ مزید کہا جب تک صہیونی قبضہ اور جارحیت باقی ہے مزاحمت جاری رہے گی۔

شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ نیز بعد میں آنے والوں کے لیے انسپائریشن کا باعث اور جذبہ و قوت بن جاتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!