یحییٰ سنوار نے غزہ چھوڑنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، رپورٹ میں انکشاف
Webdesk
|
22 Oct 2024
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے عرب ثالثوں کی جانب سے مصر جانے کی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران عرب ثالثوں نے حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کو غزہ جنگ چھوڑ کر مصر جانیکا موقع دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حماس رہنماء نے عرب ثالثوں کی جانب سے مصر جانے کی پیشکش کو ردکردیا تھا اور جنگ کا میدان چھوڑنے کے بجائے اپنی سرزمین پر شہید ہونے کو ترجیح دی۔
رپورٹ کے مطابق سنوار کی تجویز تھی کہ میری شہادت کے بعد حماس کو ایک لیڈر شپ کونسل کا انتخاب کرنا چاہیے۔ سنوار نے قبول کیا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ان کی شہادت کا امکان ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق حماس رہنما نے کہا تھا کہ اگر میں شہید ہوگیا تو اسرائیل مختلف پیشکشں کریگا مگر حماس کو ہار نہیں ماننی چاہیے۔
Comments
0 comment