ایک ہفتے کے دوران خان یونس میں 300 فلسطینی جاں بحق

ایک ہفتے کے دوران خان یونس میں 300 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اس نے خان یونس میں اپنی تازہ جنگی مہم کے دوران 150 فلسطینیوں کوشہید کیا۔
ایک ہفتے کے دوران خان یونس میں 300 فلسطینی جاں بحق

Webdesk

|

1 Aug 2024

مقبوضہ غزہ : غزہ کے شہری دفاع کے محکمے نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران صرف خان یونس میں 300 فلسطینی جاں بحق ہوئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان محمد باسل نے بتایاکہ ان 300 فلسطینیوں کی لاشوں میں سے بہت سی ایسی لاشیں تھیں جن کے جسم کے حصے بھکر چکے تھے اور وہ پھٹ چکی تھیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھاکہ یہ لاشیں ان لوگوں کی تھیں جنہیں حماس نے 7 اکتوبر کے حملے کے دوران اسرائیلی علاقوں سے اٹھایا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اس نے خان یونس میں اپنی تازہ جنگی مہم کے دوران 150 فلسطینیوں کوشہید کیا۔

فوج کا کہنا تھا کہ اس نے حماس کے زیر استعمال زیر زمین سرنگوں کو بھی تباہ کیا ہے، اسلحہ کے ذخیرے ختم کیے ہیں اور عسکری ڈھانچے کو توڑا ہے۔

مبصرین کے مطابق ایسے وقتوں میں جبکہ حماس کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات چل رہے تھے۔

 اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے اور رفح میں بہت شدید کارروائیاں کی ہیں ۔ جن میں سینکڑوں فلسطینی جاں بحق ہو گئے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!