1 hour ago
یکم محرم کو چھٹی ہوگی، حکومت نے اعلان کردیا
نئے اسلامی سال کے پیش نظر 15 جون پیر کو تعطیل ہوگی یوں 3 دن کی چھٹیاں مل جائیں گی
ویب ڈیسک
|
4 Jun 2026
متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو پیر 15 جون کو عام تعطیل دی جائے گی۔
اماراتی حکام کے مطابق یہ تعطیل یکم محرم الحرام اور نئے ہجری سال کی مناسبت سے دی جا رہی ہے، جو اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے کا آغاز ہے۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز اور وزارتِ انسانی وسائل و اماراتائزیشن نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر تعطیل کی تصدیق کر دی ہے۔
تعطیل کا اطلاق سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ملازمین پر بھی ہوگا۔
Comments
0 comment