5 hours ago
یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا
ویب ڈیسک
|
30 May 2026
مکہ مکرمہ میں رواں سال بھی یکم محرم الحرام کو خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جائے گا، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق نئے غلاف کی حوالگی کی تقریب خادم الحرمین الشریفین کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس کے بعد تبدیلیٔ غلاف کے مراحل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
نئے غلاف پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآنی آیات خوبصورت انداز میں نقش کی گئی ہیں۔ اس کی تیاری اور سلائی میں ماہر اور تربیت یافتہ کاریگروں نے حصہ لیا۔
غلاف کعبہ متعدد حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، جنہیں مخصوص طریقہ کار کے تحت خانہ کعبہ پر نصب کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں غلاف کعبہ ہر سال 9 ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا تھا، تاہم گزشتہ چند برسوں سے یہ عمل یکم محرم الحرام کو انجام دیا جا رہا ہے اور اس سال بھی اسی روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔
Comments
0 comment